22 جولائی، 2010، 11:48 AM

کواکبیان

امریکی گانگریس کے ساتھ مذاکرات کے لئے ابھی شرائط فراہم نہیں ہیں

امریکی گانگریس کے ساتھ مذاکرات کے لئے ابھی شرائط فراہم نہیں ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے امریکی کانگریس کے ساتھ مذاکرات کوموجودہ شرائط میں ناممکن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےمذاکرات کے لئے بعض تمہیدات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن کا موجودہ شرائط میں فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے  اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن مصطفی کواکبیان نے امریکی کانگریس کے ساتھ مذاکرات موجودہ شرائط میں ناممکن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےمذاکرات کے لئے بعض تمہیدات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن کا موجودہ شرائط میں فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔کواکبیان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ نے اپنے سخت اور کھردرے پنجوں پر مخملی گلاؤز چڑھا رکھا ہے تب تک اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی مؤقف میں تبدیلی عملی طور پر ظاہر ہونی چاہیے ایرا نک ے ساتھ مذاکرات کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کو ترک کردے انھوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک طرف امریکہ ایران میں سرگرم دہشت گردوں اور منافقین کی آشکارا حمایت کرے اور دوسری طرف ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی پیشکش کرے، کواکبیان نے کہا کہ مذاکرات کسی مقصد کے تحت ہوتے ہیں اور اگر مقصد واضح نہ ہو تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

News ID 1121272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha